جہلم پولیس کی کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے شہری کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



