سوہاوہ میں دن دیہاڑے ایک نوجوان کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

سوہاوہ میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل اور دوسرے نوجوان کو زخمی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے علاقے مغل آباد میں ڈیڑھ ماہ قبل دن دیہاڑے ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم محمد عدنان کو ڈومیلی پولیس نے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عدنان نے 3 مئی کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے مبین احمد اور غلام عباس کو نشانہ بنایا تھا۔
@jhelumupdates سوہاوہ میں دن دیہاڑے نوجوان قتل، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم غلام عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ کی یہ واردات سابقہ رنجش کا نتیجہ تھی، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی ملزم محمد عدنان کو سائنٹیفک بنیادوں پر کی جانے والی تفتیش کے بعد ڈومیلی سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔



