جہلم میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دوکاندار کو لوٹ لیا، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

جہلم کے نواحی علاقہ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دوکاندار کو لوٹ لیا۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ چک دولت کے جنرل سٹور میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران دو مسلح ڈاکو جنرل سٹور کے مالک عبدالرحمٰن سے 9 ہزار روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

گزشتہ شب ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں نقاب پوش ملزمان کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button