عید الفطر قریب آتے ہی چوڑیوں اور مہندی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

جہلم شہر اور اس کے گردونواح میں عید الفطر قریب آتے ہی چوڑیوں اور مہندی کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تاہم دوکانداروں نے قیمتوں میں بےتحاشا اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث غریب اور نادار خواتین و بچیاں عید کی خوشیوں سے محروم ہوتی جا رہی ہیں۔

بازاروں میں چوڑیوں کی قیمتیں گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی کر دی گئی ہیں، جس سے متوسط طبقے کے لیے خریداری مشکل ہو گئی ہے۔ مینا چوڑی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ مہندی کے نرخ بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، وہیں عید کے موقع پر چوڑیوں اور مہندی کی مہنگائی نے ان کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچیاں بھی عید کی خوشیوں میں برابر شریک ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button