رمضان المبارک؛ جہلم کے بازاروں میں خریداروں کا ہجوم، ٹریفک کا نظام درہم برہم

جہلم: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں خریداری کا غیرمعمولی رش دیکھنے میں آیا۔ درجنوں خواتین و حضرات گھروں سے نکل کر بازاروں اور اسٹوروں پر اشیائے روزمرہ کی خریداری کے لیے اس شدت سے ٹوٹ پڑے کہ گویا کل یہ اشیاء بازار میں دستیاب ہی نہیں ہوں گی۔

شہر بھر میں سینکڑوں افراد کی بھیڑ اور گاڑیوں کے بے ہنگم ہجوم نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ دوکانوں پر تل دھرنے کی جگہ نہ رہی جبکہ تحصیل روڈ اور ریلوے روڈ پر گاڑیوں کے بے تحاشہ رش نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہر کوئی خریداری میں اس قدر مگن تھا جیسے یہ اشیاء اگلے دن دستیاب ہی نہ ہوں گی۔

ٹریفک پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود شام گئے تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجود رہیں، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ رہی سہی کسر موٹر سائیکل سواروں اور چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے پوری کردی، جو بغیر اشارے اور تیز رفتاری کے ساتھ سڑکوں پر دوڑتے رہے، جس سے ٹریفک کی روانی مزید متاثر ہوئی۔

شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پارکنگ ایریاز میں گاڑیاں پارک کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بحال ہو اور شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button