جہلم: اولڈ جی ٹی روڈ پر آئے روز حادثات معمول بن گئے

جہلم: اولڈ جی ٹی روڈ پر آئے روز حادثات معمول بن گئے، اندرون شہر تعمیر ہونے والی ون وے سڑک پر جگہ جگہ یوٹرن حادثات کا باعث بننے لگے۔ جگہ جگہ کراسنگ کیوجہ سے موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کے درمیان حادثات روزانہ کا معمول بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پراونشل ہائی وے کے ٹھیکیدار نے جادہ سے تھانہ سٹی تک اولڈ جی ٹی روڈ کی تعمیر کی اس طرح ٹھیکیدار نے بااثر دکانداروں کے ساتھ ساز باز کرکے جگہ جگہ یوٹرن قائم کردیئے ، جس کیوجہ سے روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکل سواروں، چنگ چی رکشوں، چھوٹی گاڑیوں سمیت پیدل چلنے والے افراد کے مابین حادثات معمول بن چکے ہیں۔

شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے مطالبہ کیاہے کہ پراونشل ہائی وے کے ذمہ داران کو اولڈ جی ٹی روڈ پر تعمیر کئے گئے یوٹرن کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے اور شہری بلا خوف و خطر آمدورفت جاری رکھ سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button