یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں مزید 30 روپے کمی کر دی گئی

جہلم: یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں مزید 30 روپے کمی کر دی گئی ، جس سے ایک کلو گھی کی قیمت 365روپے سے کم ہو کر 335روپے ہوگئی ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو گھی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم رمضان سے ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج میں مزید 5 ارب روپے کی منظوری دی جو 7 ارب روپے سے بڑھ کر 12 ارب روپے ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی مزید 30 روپے فی کلو سستا کردیا گیا ہے، گھی کی فی کلو قیمت 365 سے کم کرکے 335 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت پرسبسڈی 70 روپے سے بڑھاکر 100روپے کردی گئی ہے۔گھی کی قیمت میں کمی کا اطلاق گزشتہ روز یکم رمضان سے کردیا گیا ہے۔



