ٹریفک پولیس کا جہلم میں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں کسی کو بھی غیر قانونی پارکنگ کرنے یا ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹریفک پولیس افسران نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، جس کے لیے شہریوں اور دکانداروں کا تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین اور ہدایات کی مکمل پاسداری کریں تاکہ سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے لیے بھی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ سڑکیں کشادہ اور آمد و رفت میں سہولت پیدا ہو۔

ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کریں اور شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button