جہلم میں بجلی چوروں کے خلاف سخت اور فوری ایکشن انتہائی ضروری ہے، صباء سحر

جہلم: بجلی چوروں کے خلاف سخت اور فوری ایکشن انتہائی ضروری ہے، ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صباء سحر کی زیر صدارت اجلاس میں کہی گئی۔ اجلاس میں محکمہ واپڈا، پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے گزشتہ ماہ کے دوران بجلی چوری کے خلاف کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ بجلی چوری جیسے جرم کو روکنے کے لیے خفیہ مانیٹرنگ کو زیادہ موثر بنایا جائے اور بجلی چوری پکڑے جانے پر بالکل کوئی رعایت نہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button