جہلم میں سرکاری نرخ پر روٹی و نان فروخت نہ کرنے پر متعدد تندور سیل، جرمانے، 5 افراد گرفتار

جہلم: حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرنے پر متعدد تندور سیل کر کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، متعدد کو بھاری جرمانے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد چیک کرنے کے دوران ضلع جہلم میں 1842 کے قریب انسپکشن کی گئی جس میں 25 مقامات پر قانون کی خلاف ورزی پائے جانے 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مختلف تندوروں کو47 ہزار روپے کے قریب جرمانے بھی کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی نان کے مقررہ ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر بھاری جرمانے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقررہ ریٹ پر روٹی نان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button