جہلم پنڈدادنخان روڈ پر تجاوزات مافیا کا راج، سڑکیں تنگ، ٹریفک مسائل شدت اختیار کر گئے

جہلم پنڈدادنخان روڈ پر تجاوزات مافیا کی من مانیوں کے باعث سڑکیں تنگ گلیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جبکہ ریڑھی بانوں اور لوڈر رکشہ ڈرائیوروں کی بے قابو سرگرمیوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی خاموشی کے باعث تجاوزات مافیا کو کھلی چھوٹ حاصل ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

گھرمالہ، نوگراں، بائی پاس، سنگھوئی، چوٹالہ، جلالپور شریف، پنڈی سید پور، پننوال اور دھریالہ جالپ سمیت متعدد مقامات پر دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے سرکاری سڑکوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔ تجاوزات کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیوں کے مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور ریڑھی بانوں یا لوڈر رکشہ ڈرائیورز سے راستہ کھولنے کی درخواست کرے تو وہ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں، گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک جام رہتا ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات سے فوری نوٹس لینے اور تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن نہ کیا گیا تو سڑکیں مزید خراب ہو جائیں گی اور ٹریفک کے مسائل گھمبیر صورت اختیار کر لیں گے۔

ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ تجاوزات مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے اور سڑکوں کو کشادہ اور محفوظ بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button