ڈپٹی کمشنر جہلم کی انجمن تاجران سے ملاقات؛ تجاوزات ہر صورت ختم کریں گے، میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سے انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہر میں جاری تجاوزات آپریشن پر اپنے تحفظات اور گذارشات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ آپریشن پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تاجروں کے جائز مطالبات ضرور پورے کیے جائیں گے، لیکن تجاوزات کے معاملے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور مسائل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یکساں بورڈ اور شیڈز کے حوالے سے ایک پالیسی مرتب کی گئی ہے، جسے آپریشن کے بعد تاجروں کو آگاہی دے کر نافذ کیا جائے گا۔



