جہلم میں چلنے والی مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ

جہلم اور گردونواح میں چلنے والی مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بن کر رہ گئے۔
بسوں اور ویگنوں میں اوور لوڈنگ عروج پر پہنچ گئی۔ ڈرائیورز گاڑیوں میں پھٹے اور ٹول کا اضافہ کر کے چار سے پانچ سواریاں زائد بٹھا رہے ہیں جبکہ بسوں میں اتنی سواریاں سیٹوں پر نہیں بیٹھی ہوتی جتنی کھڑی کر دی جاتی ہیں بعض ڈرائیورز تو مسافروں کو گاڑی کی چھت پر بٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
ٹریفک پولیس ان اوور لوڈنگ کر نیوالے ڈرائیورز کیخلاف کسی قسم کی کارروائیاں کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں اوور لوڈنگ کے باعث مسافر گاڑیوں میں جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



