جہلم میں کیمیکل ملے ناقص اور مضر صحت دودھ کی فروخت، شہریوں کی زندگیاں اجیرن

جہلم شہر اور گردو نواح میں کیمیکل ملے ناقص مضر صحت دودھ کی فروخت نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں۔

شہر بھرمیں جگہ جگہ کیمیکل ملا ناقص مضر صحت دودھ بیچنے والے دھڑلے سے اپنے مکروہ دھندے کو تقویت دے رہے ہیں، جسے سادہ لوح عوام خرید نے پر مجبور ہیں۔

کیمیکل ملا دودھ استعمال کرنے سے خواتین، بچے، بوڑھے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، متعدد مرتبہ میڈیا کی نشاندہی کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زمہ داران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سماجی و فلاحی تنظیموں اور عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button