جہلم شہر میں صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا کہ جہلم شہر میں صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے جہلم شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچرے کو بروقت ٹھکانے لگانے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس موقع پر چیف سینٹری انسپکٹر نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو روزانہ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے مصروف عمل سٹاف، مشینری اور دیگر معاملات بارے آگاہی دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ ہر علاقے میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button