پرائس کنٹرول میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں کارکردگی بہتر بنانے کی سخت ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی حدود میں مارکیٹوں اور بازاروں کے باقاعدہ دورے کریں، سرکاری نرخ نامے چیک کریں اور ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔

انہوں نے آخر میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ ضلع جہلم کے شہریوں کو مہنگائی سے حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button