جہلم میں کیمیکل ملے مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

جہلم شہر اور قرب وجوارمیں کیمیکل ملے مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں۔

جگہ جگہ کیمیکل ملا ناقص مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے بااثر دکاندار دیدہ دلیری کے ساتھ مکروہ دھندے کو تقویت دے رہے ہیں، جسے سادہ لوح مجبورعوام خرید نے پر مجبور ہیں۔

کیمیکل ملے دودھ کے استعمال سے خواتین، بچے، بوڑھے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ متعدد مرتبہ میڈیا کی نشاندہی کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سماجی، فلاحی تنظیموں اور عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button