سوہاوہ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج

سوہاوہ: سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سوہاوہ میں بھی ن لیگ کااحتجاج،جی ٹی روڈ بند کر دی گئی، راجہ اویس خالد اور حاجی تنویر پنوارکی قیادت میں احتجاج کیاگیا، کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت، ٹائربھی جلائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگرشہروں کی طرح سوہاوہ شہر میں بھی سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے دی جانے والی کال پر سابق ایم پی اے راجہ اویس خالداور حاجی تنویر پنوار کی قیادت میں احتجاج کیاگیا۔

میلاد چوک سے جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیاگیاتھا۔کارکنان کی کثیرتعداد اس احتجاج میں موجود تھی۔ مظاہرین نے ٹائرجلاکرٹریفک کوبندرکھا۔ جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے جن پرمختلف نعرے درج تھے۔

اس موقع پرخطاب میں مقررین نے کہا کہ سپریم کورٹ کویہ فیصلہ واپس لیناچاہیے نہ لیاگیاتواحتجاج کووسیع کردیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button