ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے حکم پر ضلع جہلم میں ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
حکم نامے کے مطابق ضلع جہلم میں 430 سے 450 گرام ڈبل روٹی کی قیمت 100 روپے جبکہ 750 سے 800 گرام ڈبل روٹی کی قیمت 170 مقرر کی گئی ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا ہے کہ آٹے اور میدے کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد ان سے بننے والی تمام چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی اور اس ریٹ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔




