اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول ضروری ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم صباء سحر

جہلم: عوامی ریلیف یقینی بنانے کے لیے پرائس مجسٹریٹس ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔ آئندہ ہفتے کے دوران ہر قسم کے ناجائز منافع خوروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم جنرل صباء سحر نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کافی اچھی رہی ہے لیکن بعض علاقوں سے زائد ریٹ وصول کرنے کی شکایات پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر فوری اور سخت ایکشن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے، تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول ضروری ہے۔



