جہلم میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدرات ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے دوران جہلم شہر کی سکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ، ایس ایچ اوزضلع ہذا اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں، مجالس اور جلوسوں کے راستوں کو خاردار تاروں اور رکاوٹوں سے محفوظ بنایا جائے، شرکاء کو میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے چیک کیا جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس اور مجالس کے موقع پر مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے دوران سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہلم میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



