میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع

جہلم: میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی۔

راولپنڈی بورڈ سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلہ جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع دے دی۔

اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 6 دسمبر تک داخلہ جمع کرواسکیں گے۔ 2 گنا فیس کے ساتھ 20 دسمبر تک داخلہ جمع کروایا جاسکے گا۔3 گنا فیس کے ساتھ 2 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

میٹرک کےسالانہ امتحان کا آغاز 4 مارچ 2025 سے ہوگا۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button