تنظیم الفلاح کی جانب سے جہلم میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

جہلم: ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی زیر سر پرستی تنظیم الفلاح کی جانب سے جہلم میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں تھیلیسیمیااور بلڈ کینسر کے مریضوں کے لیے 100 بیگ سے زائد خون کے عطیات جمع کئے گئے۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ میںڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ ، ڈی ایس پی عبدالحمید ورک ، ڈی ایس پی محمد ندیم ،سید اظہر حسین شاہ، چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد،چوہدری اختر،شعیب بٹ،چوہدری اظہر احمد،ملک انعام،چوہدری سکندر حیات اور دیگربھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی عمرن عباس چدھڑ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت بلاشبہ عظیم ترین عباد ت ہے جس کا صلہ اللہ پاک کی ذات ہمیں دنیا و آخرت میں ضرور دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کر نے والے بھائیوں نے خون کے عطیات دے کربے شمار بچے بچیوں کی زندگیاں بچائی ہیں ان کا جذبہ انتہائی لائق تحسین ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



