پنڈدادنخان میں 10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں 10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم شہباز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم 10 سالہ بچے کو ورغلا پھسلا کر گھر لے گیا جہاں پر ملزم نے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



