طوفانی بارشیں؛ جہلم اور مضافات میں جاری ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ،بلال اظہر کیانی

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور جہلم سے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں گزشتہ روز ڈومیلی کے قریب پرائیویٹ ڈیم ٹوٹنے، نالہ گھان اور دیگر نالوں میں شدید طغیانی سے پیدا شدہ طوفانی صورتحال میں الحمدللہ جہلم اور مضافات میں گزشتہ روز سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے جس کے دوران 120 لوگوں کو ریسکیو کیاگیا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی اترنے پر لوگوں کی گھروں کو واپسی شروع ہو چکی ہے۔ اس دوران میں عوام، ورکروں اور انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہا۔ ڈی سی جہلم، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے انتھک کام کیا۔

بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ نالہ گھاں میں 50 ہزار کیوسک پانی کے بہاؤ سے نوگراں اور دیگر دیہات متاثر جبکہ تقریباً دس ڈیرہ جات ریلے کی زد میں آئے۔ سوہاوہ کے علاقہ پھڈیال میں پل بھی بہہ گیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button