محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا

جہلم: پنجاب میں 7 ہزار 300 سے زائد کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کا عمل شروع ,محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پورٹل جاری کردیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پورٹل بھی جاری کر دیا ۔ کالج ٹیچرز انٹرن سے پورٹل پر آج سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے تمام کالجز میں خالی آسامیوں پر کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کر رہا ہے۔ سات ہزار تین سو سے زائد کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کئے جائیں گے۔

کالج ٹیچرز انٹرن آٹھ ماہ کے لئے بھرتی کئے جائیں اور ماہانہ تنخواہ 50 ہزار روپے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button