جہلم چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے امیدوار کلین سویپ کریں گے، ڈاکٹر ظہیر احمد بٹ

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔

یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے نامزد امیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاس ڈاکٹر ظہیر احمد بٹ سابق نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے نامزد امیدواران جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ گزشتہ دو دہائیوں سے یونائیٹڈ ویٹرن گروپ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت کر رہی ہے جو کہ ووٹرز اور سپورٹرز کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ الیکشن برائے سال 2024 تا 2026 میں بھی یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے نامزد تمام امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

ڈاکٹر ظہیر احمد بٹ نے مزید کہا کہ تحصیل دینہ کی تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button