چوٹالہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو دھر لیا

جہلم: ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



