مضر صحت اور لاغر جانوروں کے پانی ملے گوشت کی فروخت، قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جہلم شہراور گردونواح میں مضر صحت اور لاغر جانوروں کے پانی ملے گوشت کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری جبکہ بڑے گوشت اور چھوٹے گوشت کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، جس کی وجہ سے متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے اب بڑی عید پر بچوں کو گوشت مہیا کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں کے قصاب بغیر مہر کے من مرضی کے نرخوں پر مضر صحت گوشت فروخت کر رہے ہیں جو ناقص مضر صحت ہونے کے ساتھ ساتھ مردہ جانوروں کا گوشت بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔ پرائس کنٹرو ل مجسٹریس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ناقص مضر صحت مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور جنگل کا قانون نافذ کرنے والے قصابوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور دکانیں سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button