جہلم کے نجی کالج میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم طارق شفیع کی زیر نگرانی جہلم کے نجی کالج میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر انچارج ایجوکیشن ونگ ہارون رشید اور فوکل پرسن عبدالغفور چوہان نے طلباء کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں لیکچر دیا۔ سیمینار کے دوران طلباء کو آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
لیکچر میںطلباء پر زور دیا گیا کہ ایسے طلباء جن کی عمر 18 سال سے کم ہے، وہ کسی صورت موٹر سائیکل نہ چلائیں۔ دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ کم عمری میں ڈرائیونگ حادثات کا سبب بنتی ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہر شہری کا فرض ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔



