میونسپل کمیٹی جہلم کے سینٹری ورکرز کی عدم توجہی، جہلم شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل، شہریوں کا جینا حرام

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کے سینٹری ورکرز کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر کے اندرونی علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل، جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنے شروع ہو گئے، تعفن اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جہلم کے ذمہ داران کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر کے گنجان آباد علاقوں جن میں محلہ کریم پورہ، قیصر آباد، مخدوم آباد، رشیدہ آباد، اسلام پورہ، کشمیر کالونی ، کالا گجراں، بلال ٹاؤن، شمالی محلہ، ریور روڈ سمیت شہر کے ملحقہ علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ فلتھ ڈپو نہ ہونے کے باعث مختلف گلی اور محلوں کا کوڑا کرکٹ چوک چوراہوں اور خالی پلاٹوں میں شہری پھینک کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ اندرون شہر کے گلی محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا نہ ہونا ہے ۔ جس کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ گندگی کے ڈھیر وں سے اٹھنے والے تعفن نے آبادیوں کے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے ، ان گندگیوں پر پلنے والے مچھر اور دیگر حشرات الارض مہلک امراض پھیلنے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن برانچ کے چیف سینٹری انسپکٹر ، سینٹری سپروائزروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہری بیماریوں میںمبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے شہر کے اندرونی علاقوں میں مزید فلتھ ڈپو بنوانے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سینٹری ورکرز کو روزانہ کی بنیاد پر فلتھ ڈپو سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہر ی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button