جہلم پولیس نے مزید تین پتنگ فروش پکڑ لئے، پتنگیں اور ڈوریں برآمد

جہلم: پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی جیسے خطرناک کھیل میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین پتنگ فروش ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان ہاشم رحمٰن، فراز اور محمد دانیال کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مجموعی طور پر 30عدد پتنگیں اور 4 عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے تینوں پتنگ فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



