پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 10 روپے لیٹر تک کم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حتمی قیمت 12 تا 14 ستمبر کی عالمی قیمت کے اتار چڑھاؤ کے مطابق مقرر کی جائے گی، اس کے علاوہ ٹیکس میں اضافہ بھی حتمی قیمت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ عرصے کے دوران تین بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button