جہلم میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 9 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 9 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ صدر کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے قمار بازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں سامان برآمد کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں آصف محمود، امانت علی، غلام سرور، ارشد محمود، محمد عاطف، عماد قیوم، سیف اللہ، شاہ میر اور محمد عثمان شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان سے 50 ہزار 500 روپے نقدی، 9 موبائل فونز، 15 موٹر سائیکلیں، ایک کار، 9 اصیل مرغ اور قمار بازی کے آلات برآمد کیے۔ مجموعی طور پر داؤ پر لگائی گئی رقم اور سامان کی مالیت 31 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہے۔

ملزمان مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیل رہے تھے، جس پر ان کے خلاف انسدادِ قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button