سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟

سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



