ضلع جہلم میں درجنوں غیر قانونی گڈز اور ٹرانسپورٹ اڈے کھل گئے

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث جہلم شہر، دینہ، کھیوڑہ اور غریب وال سمیت ضلع بھر میں درجن سے زائد غیر قانونی گڈز اور ٹرانسپورٹ کے اڈے کھل گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں درجنوں سے زائد گڈز ٹرانسپورٹ اڈے مبینہ طور پر چل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی اڈوں کے شاید ہی کسی مالک نے باضابط رجسٹریشن سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر کروارکھی ہو جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں اور سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
شہر میں چلنے والے غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے حکومت کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عملے، موٹروہیکل ایگزمینر کی کارکردگی اس حوالے سے سوالیہ نشان ہے۔ پچھلےکئی سالوں سے چلنے والے غیر قانونی گڈز اڈوں کی رجسٹریشن کون کروائے گا؟ ذمہ دار اداروں کے ماتھے پر گہراسوالیہ نشان لگ گیا۔
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈوں کی رجسٹریشن کرنے اور فرض شناس ایماندار افسران و ملازمین تعنیات کرنے کامطالبہ کیاہے تو کہ قومی خزانے کو فائدہ حاصل ہوسکے۔



