جماعت اسلامی مرکز منصورہ میں ڈرائیور محمد عمران کی والدہ کا ڈومیلی میں انتقال، نماز جنازہ میں سراج الحق کی شرکت

دینہ/ سوہاوہ: جماعت اسلامی مرکز منصورہ میں ڈرائیور محمد عمران کی والدہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے گاؤں ککرالہ میں انتقال کر گئیں۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پہنچے اور نماز جنازہ پڑھائی۔

اہل خانہ سے افسوس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر کچھ عمل ہوا لیکن جب تک کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوتی تب تک ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔ آئینی ترمیم منظور تو ہو گئی اب واپس نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یہی چاہتی ہے کہ ہم اس طرح مرضی کا چیف الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لگا لیں گے لیکن یہ سب ملک کی بربادی کاسبب بنے گی۔ سود کا نظام ختم کرنے کو کہا گیا اگر ہو جاتا تو ملک میں ترقی ہوتی۔ معیشت ٹھیک ہوتی، بینکوں کا نظام ٹھیک ہو گا، ملک پر جو بوجھ ہے اس میں کمی ہو گی۔

سراج الحق نے لاہور کالج کا واقعہ پر کہا کہ جماعت اسلامی نے بھی ایک کمیٹی بنائی تھی اس میں یہی معلوم ہوا کہ یہ واقعہ بوگس تھا جبکہ نہ کوئی متاثرہ لڑکی سامنے آئی نہ کوئی ثبوت سامنے آئے۔ نئے چیف جسٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں یہ آئین میں رہ کر قانون کی بالا دستی کے لیے کام کریں گے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جہلم کے امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری ، امیر جماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری سمیت دیگر جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت سمیت کارکنان بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button