پنڈدادنخان میں فائرنگ اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان افتخار، نذر اور زبیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم افتخار سے رائفل 8 ایم ایم، ملزم نذر سے رائفل 12 بور اور ملزم زبیر سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button