جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان منشیات سمیت گرفتار

جہلم میں پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، تین ملزمان منشیات سمیت گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع جہلم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ سول لائنز اور تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 620 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے بھی کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 1 کلو 60 گرام چرس برآمد ہوئی۔ مذکورہ ملزم کے خلاف بھی انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ پولیس کا مشن سماج دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ اور نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button