جہلم میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، دو بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی


جہلم میں جی ٹی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے دو بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ کالاگجراں کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم سے 2 سالہ زینب، 5 سالہ محمد طہٰ اور 48 سالہ شاہد امین شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو طبعی امداد کے لیے سول اسپتال جہلم منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال میں طبعی امداد دی جارہی ہے۔



