الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت میڈیکل کیمپ، مریضوں کا مفت معائنہ، فری ادویات دی گئیں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان یکم ستمبر بروز اتوار کو گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بھال نزد دارالعرفان منارہ ضلع چکوال منعقد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں ڈینٹل سرجن، چائلڈ سپیشلسٹ، شوگر سپیشلسٹ، کارڈیالوجسٹ نیورو سرجن، سکن سپیشلسٹ، ماہر امراض چشم، ماہر امراض نفسیات، فزیو تھراپسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، آرتھو پیڈک سرجن، جنرل سرجن، جنرل فزیشن، ماہر امراض بچگان اور ماہر امراض نسواں کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان کے صاحبزادے شہیداللہ اعوان نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امیر عبدالقدیر اعوان کے صاحب مجاز راولپنڈی ڈویژن محمد ارشد اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کی۔
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لئے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان خود کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



