جہلم سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی، عارضی بھر تیاں کی جائیں گی

جہلم:‌سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے۔

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں سوا لاکھ اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔پہلے مرحلے میں سکول کونسلز کے ذریعے 30 ہزار عارضی اساتذہ رکھے جائیں گے۔

عارضی اساتذہ کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ادائیگیاں کی جائیں گی۔واجبات کی ادائیگی سکول کونسل کی منظوری سے کی جائیں گی۔

اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت سکول کونسل کو اضافی فنڈز جاری کرے گی۔سکول کونسلز خود سے بھی تعلیمی اداروں کیلئے فنڈز جنریٹ کرےگی۔

،پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے عارضی اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں بہتری نہیں آئے گی، حکومت عارضی کی بجائے مستقل اساتذہ کی بھرتی پر انحصار کرے تو بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ مستقل اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button