جہلم میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن، ڈپٹی کمشنر کا دورہ، آپریشن کا جائزہ لیا

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "تجاوزات سے پاک پنجاب” کے تحت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس نے شہر کے بازاروں اور جی ٹی روڈ کا دورہ کرتے ہوئے آپریشن کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں اندرونِ شہر اور جی ٹی روڈ سے عارضی و مستقل تجاوزات کو مسمار کروایا اور مین بازار کے تاجروں کو شیڈز کے باعث قائم تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدم تعاون کی صورت میں انکروچمنٹ عملہ از خود کارروائی کرے گا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مجاہدہ آباد، سبزی منڈی اور پڑھی بازار کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تاجروں کو صفائی کا معیار برقرار رکھنے اور سرکاری نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس نے خبردار کیا کہ گراں فروشی اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button