پنڈدادنخان میں دریائے جہلم کے پانی سے کٹاؤ جاری، دریا نے آبادی کا رخ کر لیا

پنڈدادنخان: پتھرندی میں دریائے جہلم کے پانی سے کٹاؤ جاری، دریا نے آبادی کا رخ کر لیا، اسسٹنٹ کمشنر متاثرہ گاؤں پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقے پتھر ندی میں دریائے جہلم کے پانی سے کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے، قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہے، کٹاؤ سے زرعی اراضی اور رہائشیوں کو نقصان کا خطرہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر ایکسیئن رسول بیراج اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے دریائے جہلم کے کٹاؤ سے متاثرہ گاؤں پتھر ندی کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لے کر متاثرین کو ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

علاقہ مکینوں کی پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر کا فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ کو مین لائن سے فوری کنکشن لگا کر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کر دیے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button