عیدالاضحیٰ؛ محکمہ لائیو اسٹاک نے ضلع جہلم کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دیں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے حکم پر محکمہ لائیو اسٹاک نے ضلع جہلم کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دیں۔

چیک پوسٹ پر قربانی کے جانوروں کی مکمل چیکنگ کے بعد ضلع میں داخل ہونے دیا جائے گا جبکہ مویشی منڈیوں میں بھی ویٹرنری ڈسپنسریاں قائم کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک حکام کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی ویکسی نیشن بھی شروع کر دی گئی ہے جس کا مقصد جانوروں کو موذی بیماریوں سے بچانا اور کسی قسم کے خطرناک وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منڈیوں کے اندر لائے جانے والے جانوروں کو چیچڑ اور کیڑوں سے بچانے کے لیے حفاظتی سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button