پنڈدادنخان کی نجی ورکشاپ میں حادثہ، 38 سالہ ویلڈر زخمی

پنڈدادنخان: نجی ورکشاپ میں کام کے دوران حادثے میں 38 سالہ ویلڈر شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ملک اشرف پٹرول پمپ کے قریب ورکشاپ میں کام کے دوران حادثہ پیش آیا،حادثے کے نتیجے میں 38 سالہ محمد ولید ولد محمد حنیف سکنہ گوجرانولہ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ویلڈنگ کے دوران لوہے کی بڑی شیٹ گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو 1122 سٹاف نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button