انٹرمیڈیٹ پارٹ II کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

جہلم: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری، نتائج کی تاریخ کا حتمی فیصلہ آئندہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی بورڈ سمیت صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری ہے،انٹرپارٹ ٹو کے نتائج کے لئے ابتدائی تاریخ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے,انٹرپارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 21 ستمبر کو اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق نتائج کی تاریخ کاحتمی فیصلہ پیپروں کی مارکنگ کو دیکھتے ہوئےکیا جائے گا,ان کا مزید کہنا تھا کہ نتائج کی تاریخ کا حتمی فیصلہ آئندہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button