سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں ماں پر تشدد کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس کی فوری کارروائی کرتے ہوئے والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزم تمریز کو گرفتار کر لیا۔

خاتون نےپولیس کو بتایا کہ میرے بیٹے تمریز نے مجھ پر تشدد اور زدوکوب کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستیوں پر تشدد ناقابل تصور اور افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button