حضرت مشائخ عظام ڈھنگروٹ شریف کا 131واں عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا

دینہ: حضرت مشائخ عظام ڈھنگروٹ شریف کا 131واں سالانہ عرس مبارک دینہ بائی پاس پر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں ملک بھر سمیت بیرون ممالک سے عقیدت مندوں اور علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عرس مبارک کی تقریب کی سرپرستی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی ڈھنگروٹ شریف نے کی، جبکہ خصوصی شرکت گلستان ڈھنگروٹ کے صاحبزادہ محمد سعد نعمانی، صاحبزادہ پیر محمد امین نعمانی اور صاحبزادہ پیر محمد سعید نعمانی نے کی۔

تقریب میں پاکستان، کشمیر اور بیرون ممالک سے آنے والے عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی، جبکہ ملک کے نامور علمائے کرام نے خطابات کرتے ہوئے اولیائے کرام کی تعلیمات اور روحانی فیوض و برکات پر روشنی ڈالی۔

عرس مبارک کے اختتام پر پیر محمد زکریا نعمانی نے عالم اسلام اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ مشائخ عظام ڈھنگروٹ شریف کا فیضان ہمیشہ جاری رہے گا اور اولیائے کرام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button