جہلم میں ٹریفک پولیس کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن


جہلم: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ نگرانی اور ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان کے زیر سرپرستی میں ٹریفک پولیس نے کالے شیشے اور شیشوں پر کالا پیپر لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کے عوام بلیک پیپرز لگانے سے اجتناب کریں، ٹریفک سٹاف پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔



